تائیوان میں شدید زلزلے سے تائینان شہر کی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 156 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6عشاریہ4تھی۔ہلاک ہونے والوں میں ایک
شیر خوار بچی بھی شامل ہے جبکہ 220 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
تائیوان کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی عمارت میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں،زلزلے کے بعد سے پانچ بار آفٹرشاکس آ چکے ہیں۔تائیوان کے صدر ما ینگ جیئو زلزلے سے متاثرہ تائنان روانہ ہوگئے ہیں۔